اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی میں شامل عصائب اہل الحق گروہ کے ترجمان جواد طلیباوی نے بغداد میں فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے داعش دہشت گرد گروہ کے سرغنوں کو مغربی موصل سے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغربی موصل سے ابھی داعش دہشت گرد اور ان کے کئی سرغنہ فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں جن کا عراقی فوج نے محاصرہ کر لیا ہے۔
اس ترجمان نے عراقی حکومت اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں شامل تمام عراقی گروہوں سے داعش دہشت گردوں اور ان کے کمانڈروں کو بچانے کے لئے امریکی منصوبے اور کوشش کے بارے میں ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔
طلیباوی نے اس سے قبل بھی کہا تھا کہ v۔
قابل ذکر ہے کہ عراق و شام میں بدامنی پھیلانے والے داعش دہشت گرد گروہ کو، بعض عرب اور مغربی ملکوں منجملہ سعودی عرب اور امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل رہی ہے۔
........
/169